Monday 6 November 2023

تازہ خبریں، بریکنگ نیو




سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

دہلی  ۔ 6 نومبر 2023ء ) سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست، بنگلہ دیشی بلے بازوں نے لنکن لائنز کی جانب سے دیا گیا 280 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، نئی دہلی میں بنگلہ دیش کی فتح کے بعد ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے بعد اب سری لنکا بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش نے کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو پہلی وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، اوپنر کشال پریرا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد دوسری وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے گئے لیکن 11ویں میں کپتان کشال مینڈس 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر پاتھم نسانکا تھے جنہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے لیکن یہاں سدیرا سمارا وکراما 41 رنز پر وکٹ کھو بیٹھے۔ اینجلو میتھیوز کو امپائر نے مقرر وقت پر بیٹنگ نہ کرنے پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا اور وہ کسی گیند کا سامنا کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ قانون کے مطابق نئے آنے والے بیٹر کو 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے، اینجیلو میھتیوز کے ہیلمٹ کا اسٹریپ ٹوٹا ہوا تھا، بارہویں کھلاڑی نے نیا ہیلمٹ لانے میں دیر کی، جس کی وجہ سے امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز جوڑے گئے، دننجیا ڈی سلوا 34 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ چارتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 اور شریف السلام اور شکیب الحسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ دہلی میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹیم میں مستفیض الرحمان کی جگہ تنزید تمیم کو شامل کیا جبکہ سری لنکن ٹیم میں دیموتھ کرونارتنے اور ہمانتا کی جگہ کشال پریرا اور دنن جیا ڈی سلوا کھیلے۔ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے لیے یہ میچ اہم ہے۔

ممبئی آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کیخلاف کل (منگل کو ) اہم میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچاہے جب تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سے چکر آ رہے ہیں، اس سے قبل بھی اسمتھ کو کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں۔آسٹریلوی مڈل آرڈر بیٹر نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔واضح رہے کہ آج بروز بدھ 7 نومبر کو افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے اور ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

 6 نومبر 2023ء ) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں کوئی لڑائی نہیں ہے، فضول کہانیاں دشمن اڑاتے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ ابھی میں نے ہی بابراعظم کو دوبار فون کرکے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، بابراعظم نے کہا فکر نہ کریں پوری ٹیم زور لگائے گی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ ہمارے اوپنرز نے کمال کی پرفارمنس دی ہے ، میں نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر فخر زمان کو مبارکباد دی اور 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ بابراعظم کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ذکاء اشرف نے واضح کیا کہ ٹیم میں اندرون خانہ کوئی لڑائی نہیں ہے، پوری ٹیم متحد ہے، فضول کہانیاں کرکٹ دشمن اڑاتے ہیں، ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ،دعائیں ہیں، اللہ ٹیم کوکامیاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ احمدآباد کے گراؤنڈ میں پاکستان کا اتنا بڑا پرچم دیکھ کر جذبات بے قابو ہو گئے تھے ، بھارت کے بورڈ نے گرائونڈ میں پاکستانی قومی ترانہ چلایا۔

 06 نومبر2023ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ 15 سے 21 جنوری تک اومان میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم شرکت کرے گی۔

ایونٹ میں پاکستان کے علاؤہ انگلینڈ، جرمنی، نیوزی لینڈ، ملائیشیا، کینیڈا ، چلی اور چین کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ایف آئی ایچ نے مختلف ممالک میں پول ترتیب دیکر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ایونٹس منعقد کئے ہیں۔پاکستان کو پول بی میں رکھا گیا ہے ہر پول سے ٹاپ تین ٹیمیں اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کی اہل ہوں گی۔

https://www.toprevenuegate.com/u65zse1j?key=6947fec40d0ee27d6861e24edd594ef1

پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 7 نومبر سے کراچی شروع ہو گی ،12 نومبر تک جاری رہیگی
 06 نومبر2023ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ سات نومبر سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ کے چیمپئن انیب شفیع، نیشنل چیمپئن فاضل مانیا کے علاوہ قومی و بین الاقوامی کھلاڑی حمرا عباس سلڈیرا، علی سوریا، دنیال شاہ، سکندر حیات، شبیر لشکر والا، سلیم بیگ اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔

سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 7 نومبر دن دو بجے تک کروا سکتے ہیں۔چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہیگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
 06 نومبر2023ء) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کیٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 36 سالہ سربین کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو ہرا کر نہ صرف ٹورنا منٹ جیت لیا بلکہ 40 واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ 36 سالہ نوویک جوکووچ کا سیزن 2023 کا چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میںمردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 36 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ 40 واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

24 بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنے 58 ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا۔نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔ نوویک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33 میچز جیتے ہیں

تازہ خبریں، بریکنگ نیو

سری لنکا کو پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا دہلی  ...